دولت پر قبضہ۔۔ حکومتوں پر گرفت۔۔ ہر سازش میں کامیاب۔۔ پوری دنیا کے نظام پر قابض 13 خفیہ خاندان کون؟

image

دنیا کے طاقتور ترین 13خاندان جو99 فیصد دولت کے مالک ہیں، یہ وہ خاندان ہیں جن کی زندگی کے تقریباً ہر شعبے میں گرفت ہے، چاہے وہ سیاست ہو، کاروبار ہو یا تفریح، یہ خاندان یورپ سے چین تک پھیلے ہوئے ہیں۔نائن الیون کی تباہی، نیو ورلڈ آرڈر، آبادی کم کرنا اور دنیا کی ہر سازش میں انہی خاندانوں کا ہاتھ ہے۔

آپ نے الومیناٹی نام اکثر سنا ہوگا لیکن بہت کم لوگ اس کی حقیقت سے واقف ہونگے۔ دنیا پر قابض 13 خاندانوں کے بارے میں جاننے سے پہلے اس خفیہ اور خطرناک ترین تنظیم الومیناٹی کے بارے میں جاننا بے حد ضروری ہے۔

1176 میں وجود میں آنے والی یہ سازشی تنظیم کا سب سے مشہور نشان ایک آنکھ کا نشان ہے،اس آنکھ کو ’سب پر نظر رکھنے والی آنکھ‘ کہا جاتا ہے۔اب یہاں دلچسپ بات تو یہ ہے کہ امریکی حکومت یہ دعویٰ کرتی ہے کہ یہ خدا کی طرف اشارہ ہے جو کہ سب کو دیکھتا ہے مگر الومیناٹی اسے شیطان کی آنکھ قرار دیتے ہوئے اپنا نشان قرار دیتے ہیں۔

یہ درست ہے کہ الومیناٹی کے ارکان کچھ الگ رسومات ادا کرتے تھے لیکن وہ رسومات کیا تھیں ان میں سے زیادہ تر کے بارے میں کسی کو علم نہیں ہے۔ اس سوسائٹی میں شامل افراد کے لیے فرضی ناموں کا استعمال کیا جاتا تھا تاکہ اُن کی شناخت خفیہ رہے۔

اس تنظیم کا نام برسوں سے ہر طرح کے سازشی مفروضوں سے جوڑا اور سمجھا جاتا ہے۔کئی لوگ سمجھتے ہیں کہ یہ ایک خفیہ مگر پراسرار عالمی تنظیم ہے جس کا مقصد دنیا پر قبضہ کرنا ہے اور یہ دنیا میں ہونے والے بڑے انقلاب اور نامی گرامی افراد کے قتل میں ملوث ہے۔

شروع شروع میں صرف طلبا الومیناٹی کے رکن تھے تاہم بعد میں ڈاکٹرز، وکلا اور معاشرے کے ذہین و فطین افراد نے اس گروپ میں شمولیت اختیار کر لی۔1784 میں اس تنظیم پر پابندی عائد کر دی گئی تھی ، اس دوران الومیناٹی کیخلاف کارروائی میں مذہب اور معاشرے کیخلاف سنگین سازشوں پر مبنی دستاویز بھی سامنے آئیں۔

پابندی کے بعد الومیناٹی کے ارکان گوکہ منظر عام سے غائب ہوگئے لیکن ان کی خفیہ کارروائیاں آج بھی جاری ہیں۔ اس تنظیم کا ممبر بننے کیلئے مخصوص لوگوں کو چنا جاتا ہے اور سخت شرائط کے بعد انہیں رکنیت دی جاتی ہے۔

سامنے آئے بغیر یہ تنظیم خفیہ طور پر پاکستان سمیت دنیا بھر میں اپنا وسیع نیٹ ورک رکھتی ہے اور اس تنظیم کا حصہ بننے والوں کو پیسے اور ہر طرح کی سپورٹ دی جاتی ہے۔

اس تنظیم کے ارکان دنیا کے ہر کونے میں موجود ہیں اور صرف ایک پیغام کے ذریعے قتل، دہشت گردی اور کسی بھی طرح کے سنگین جرائم سے بھی دریغ نہیں کرتے۔

اب چلتے ہیں ان 13 خاندانوں کی طرف جو اس پراسرار تنظیم اور دنیا بھر کی سیاسی جماعتوں، عدالتوں، تعلیمی اداروں، قدرتی وسائل، خارجہ پالیسیوں، خوراک، قومی معیشتوں، میڈیا ہاؤسز، حتیٰ کہ دہشت گرد تنظیموں تک سب کو عملی طور پر کنٹرول کرتے ہیں۔

دی ایسٹر بلڈلائن۔ دی بونڈی بلڈ لائن۔ دی کولنز بلڈ لائن۔ دی ڈو پونٹ بلڈ لائن۔ دی فری مین بلڈ لائن۔ دی کینیڈی بلڈ لائن۔ دی لی بلڈ لائن۔ دی اوناسس بلڈ لائن۔ دی روک فیلر بلڈ لائن۔ دی رسل بلڈ لائن۔ دی وین ڈیون بلڈ لائن۔ دی میرونجن بلڈ لائن۔ دی روتھس چائلڈ بلڈ لائن یہ ہیں وہ خاندان جو پوری دنیا کی دولت اور وسائل پر عملی طور پر قابض ہیں اور دنیا میں ہر سازشی منصوبے کے پیچھے انہی خاندانوں کا ہاتھ ہے۔

ان خاندانوں میں شامل ہونے کسی اور کیلئے ممکن نہیں کیونکہ یہ خاندان صرف آپس میں ہی شادیاں اور تعلقات رکھتے ہیں۔ ان خاندانوں تک پہنچنے کیلئے بلڈ لائن ہونا ضروری ہے وگرنہ آپ کبھی ان خاندانوں تک رسائی نہیں حاصل کرسکتے۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts