گھر پر دادی کو کوئی سنبھالنے والا نہیں تھا، پوتا ہی دادی کیلئے فرشتہ بن گیا۔ جی ہاں بالکل آپ نے صحیح سنا ہے۔ یہ ایک ویڈیو اس وقت سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جسے دیکھنے کے بعد سب کی آنکھوں میں آنسو آ گئے ہیں۔
ہوا کچھ یوں کہ اس کمسن اور پیارے سے بچے کی حفاظت اور دیکھ بھال کیلئے گھر میں کوئی نہ تھا اور دادی کا درد اس سے نہ دیکھا گیا۔
ایسے میں اس نے بالکل بڑوں کی طرح ان کا خیال رکھا ۔ جب دادی کو بھوک لگی تو انہیں اپنے ہاتھوں سے کھانا کھلاتا رہا ۔2 منٹ کی اس ویڈیو میں ہم دیکھ سکتے ہیں کہ کیسے یہ ایک چمچ نانی کو کھلاتا ہے پھر ایک ملائم کپڑے سے ان کا منہ صاف کرتا ہے کیونکہ نانی چل پھر نہیں سکتیں۔ معذوری نہ انہیں دوسروں کا محتاج کیا تو پوتا سہارا بن گیا۔
اس کے علاوہ آپکو یہ بتاتے چلیں کہ ہر شادی شدہ جوڑے کا خواب ہوتا ہے کہ اسے اللہ پاک اولاد عطا کرے جو ان کے بڑھاپے کا سہارا بنے لیکن اکثر ہی اولاد زندگی کی رنگینوں میں کھو کر ماں باپ کا بھول جاتی ہے۔
لیکن اس بچے کے والدین کس قدر خوش نصیب ہوں گے کہ انہیں اس قدر حسین طبعیت کا بیٹا نصیب ہوا۔ اس کے ہوتے ہوئے ان کا بڑھاپا اچھا گزرے گا۔