جمعرات کے روز سعودی شہر ریاض کے عبداللہ اسپیشلٹی چلڈرن اسپتال میں 27 کنسلٹنٹس، ماہرین، نرسوں اور طبی عملے کی شرکت کے ساتھ عراقی جڑے ہوئے بچوں علی اور عمر کو الگ کرنے کا کامیاب آپریشن جس کے بعد جذباتی مناظر دیکھنے کو ملے۔
بچوں کا جسم پیدائشی طور پر ایک دوسرے سے ملا ہوا تھا جسے الگ کرنے کے لیے باپ انہیں اسپتال لے کر آیا۔
یہ آپریشن شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ہدایت پر کیا گیا تھا۔
طبی ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر عبداللہ بن عبدالعزیز الربیعہ نے کہا کہ آپریشن 6 مرحلوں میں کیا جائے گا اور اس میں 11 گھنٹے لگیں گے۔
پھر 11 گھنٹے بعد ڈاکٹرز کی ٹیم کی جانب سے بچوں کی کامیاب سرجری مکمل کی گئی تو باہر کھڑا فکر مند باپ جب یہ سب دیکھتا ہے تو وہ زمین پر ہی سجدہ میں گر کر رونے لگ جاتا ہے جسے پاس کھڑا آدمی خاموش کرواتا ہے۔
ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین جذبات سے بھرپور ویڈیو قرار دے رہے ہیں اور جڑے ہوئے بچوں کے زندہ بچ جانے پر معجزہ قرار دیتے ہوئے ڈاکٹروں کی کاوشوں کو سراہ رہے ہیں۔