انسانیت کا کوئی دین، کوئی مذہب، کوئی ذات یا کوئی درجہ مخلوق نہیں ہے۔ یہ ہمارے دلوں اور رویوں سے محسوس کی جاتی ہے۔ ایک انسان جب تک دوسری مخلوقات کا دُکھ نہیں سمجھتا جب تک اس کو اپنا درد ہی بڑا لگتا ہے۔ بہت کم لوگ اس دنیا میں ایسے ہیں جو تکلیف میں گھرے جانوروں کی مدد کرتے ہیں ان کا احساس کرتے ہیں، ان کو پسند کرتے ہیں، ان کے لیے وہی پسند کرتے ہیں جو وہ خود چاہتے ہیں۔
سردی کے موسم میں ٹھنڈ سے جہاں انسان تڑپتے ہیں وہیں جانوروں کو بھی خوب سردی لگتی ہے لیکن ہم ان کے آرام یا ان کو محفوظ بنانے کے بارے میں نہیں سوچتے لیکن یہ ویڈیو دیکھ کر آپ کو بھی یہ احساس ہوگا کہ اپنے اطراف نظر آنے والے جانوروں کی بھی مدد کریں۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ برف سے ڈھکی جھیل میں ایک کُتا گیا اور وہاں پیڑ کی کانٹے دار شاخوں میں اٹک کر پھنس گیا۔ یہ دیکھ کر ایک شخص ٹھنڈی برف کی جھیل میں اپنی جان کی پروہ کیے بغیر اُتر گیا اور کُتے کو بچا کر واپس خُشکی تک لے آیا۔ عظیم ہے یہ شخص اور اس کے جذبے جس نے معصوم جانور کی جان بچالی ورنہ جھیل میں کچھ دور ایک کُتا دکھائی دے رہا ہے اگر وہ دوست کی مدد کرنا چاہتا تو اس کو بچا لیتا لیکن اس نے صرف تماشائی بن کر منظر دیکھا لیکن بہادر انسان نے مشکل وقت میں کُتے کی جان بچائی۔