بیٹی سے کہا تھا کہ آج کام پر مت جاؤ لیکن ۔۔ نیپال طیارے میں ہلاک ہونے والی ائیر ہوسٹس کے والد بیٹی کے غم میں روپڑے

image

“بیٹی سے کہا تھا آج کام پر نہیں جاؤ لیکن اس نے کہا کہ 2 فلائٹس مکمل کر کے وہ گھر واپس آجائے گی اور تہوار منائے گی“

یہ الفاظ ہیں موہن علے مگر کے جن کی بیٹی اوشن علے مگر کل نیپال حادثے میں ہلاک ہوگئیں۔ اوشن کی عمر 24 برس تھی اور ان کی شادی 2 سال پہلے ہوئے تھی۔ پیشے کے اعتبار سے ائیر ہوسٹس اوشن مشہور ٹک ٹاکر بھی تھیں۔

بیٹی کو ٹک ٹاک بنانے کا شوق تھا

اوشن کے والد موہن نے بتایا کہ اوشن 4 بہن بھائیوں میں سے بڑی تھیں اور انھیں ٹک ٹاک بنانے کا بہت شوق تھا۔

نیپال حادثہ

واضح رہے کہ کل نیپال میں لینڈنگ سے تھوڑی دیر قبل طیارہ گرنے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جس میں 72 افراد سوار تھے جس میں سے 68 افراد کے موت کی تصدیق ہوچکی البتہ شام میں اندھیرے کی وجہ سے امدادی کارروائیاں روک دی گئی تھیں۔


About the Author:

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts