2 جڑواں بہنوں کا نکاح مسجدِ نبوی ﷺ میں ایک ہی دن ۔۔ سعودی خواتین کی دلہنوں کے ساتھ خوبصورت ویڈیو

image

مسجدِ نبوی ﷺ میں نکاح کرنے کی خواہش آج کل لوگوں کے دلوں میں بہت زیادہ بڑھ گئی ہے کیونکہ سوشل میڈیا پر ایسی ویڈیوز دن بہ دن شیئر کی جا رہی ہیں جن میں کعبہ میں نکاح یا مسجدِ نبوی ﷺ میں نکاح دکھایا جا رہا ہے۔ کچھ ماہ قبل عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی بیٹی کا نکاح بھی حرمِ پاک میں ہوا تھا جس کی تصاویر پاکستانیوں کو خوب پسند آئی تھیں۔

ایسی ہی ایک اور ویڈیو انسٹاگرام پر وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دو جڑواں بہنوں کا نکاح مسجدِ نبوی ﷺ میں ہوا اور وہ دونوں مسجد کے صحن میں اپنے گھر والوں کے ہمراہ بیٹھی ہیں۔ جن سے ملنے اور مبارکباد دینے کے لیے سعودی خواتین بھی آرہی ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US