نیپال کا بدقسمت ییٹی طیارہ جس میں 72 مسافر سوار تھے جس میں کوئی بھی زندہ نہ بچ سکا۔ طیارے کی خاتون پائلٹ انجو جو اس حادثے میں موت کا شکار ہوئیں 16 سال قبل اسی ائیر لائن میں ان کے شوہر پائلٹ بھی حادثے میں ہلاک ہوگئے تھے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق طیارے کی معاون پائلٹ انجو کھاٹیوڑا کے شوہر جو خود بھی ایک پائلٹ تھے، 16 سال قبل 2006 میں اسی ائیر لائن کے حادثے میں جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔
خاندان کے رکن سنتوش شرما نے بتایا کہ وہ ایک پرعزم خاتون تھیں جن کے بہت سارے خواب تھے جنہیں وہ پورا ہوتا دیکھنے کے لیے پر امید تھیں اور انہوں نے اپنے شوہر کے خواب کو بھی پورا کیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق نیپالی ائیر لائن کمپنی کے ترجمان سودرشن برٹولا نے تصدیق کی کہ خاتون پائلٹ انجو کھاٹیوڑا نے 16 سال قبل اپنے شوہر پائلٹ دیپک پوکھرل کی فضائی حادثے میں موت کے بعد ملنے والی انشورنس کی رقم سے طیارہ اُڑانے کی تربیت حاصل کی تھی۔
انہوں نے بتایا کہ انجوکھا نے 2010 میں یٹی ائیرلائنز میں شمولیت اختیار کی، اتوار کے روز تباہ ہونے والے طیارے میں انجو بطور معاون پائلٹ موجود تھیں اور ساتھ میں ان کے انسٹرکٹر یعنی جہاز اڑانے کی ہدایت دینے والے ماہر موجود تھے۔