کراؤن پوائنٹ: امریکہ میں کاغذ سے بنے جہاز کی سب سے لمبی پرواز کا نیا عالمی ریکارڈ قائم ہو گیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکہ کی ریاست انڈیانا کے شہر کراؤن پوائنٹ میں گیریٹ جینسن، نیتھن ایرکسن اور ڈلن روبل نامی انجینئرز نے 2 دسمبر 2022 کو کاغذ کا ایسا جہاز بنانے کا فیصلہ کیا جو طویل ترین پرواز کر سکے۔
انجینئر دوستوں کے بنائے کاغذی جہاز نے 88.31 میٹر طویل مسافت طے کر کے سب سے زیادہ وقت تک پرواز کا نیا عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔
گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے مطابق کاغذی ہوائی جہاز کی 289 فٹ 9 انچ طویل پرواز ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں:
جینسن نے کہا کہ گنیز ورلڈ ریکارڈ کے لیے ہم نے کاغذ کے وزن کو یقینی بنایا تھا کہ جتنا وزن میں بھاری ہو گا اتنی ہی دور تک جائے گا۔