الیکشن کب ہوں گے؟ تاریخ کون دے گا؟ ازخودنوٹس کیس کا فیصلہ آج

image

پنجاب اور خیبرپختون خوا میں الیکشن کب ہوں گے؟ تاریخ کون دے گا؟ سپریم کورٹ ازخودنوٹس کیس کا فیصلہ آج سنائے گی۔

سپریم کورٹ نے گزشتہ روز صوبہ پنجاب اور خیبر پختونخوا میں انتخابات سےمتعلق ازخود نوٹس کی سماعت مکمل کرنے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔ فیصلہ آج11 بجے سنایا جائے گا۔

چیف جسٹس عمرعطا بندیال نے کیس میں اہم ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ نوے دن میں انتخابات کرانا لازم ہے۔ آئین کو مفلوج کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔ الیکشن بروقت نہ ہوئے تو استحکام نہیں آئے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی نیک نیتی پر کوئی سوال نہیں اٹھا رہے۔ پہلی بار ایسی صورتحال ہے کہ کنٹینر کھڑے ہیں لیکن زرمبادلہ نہیں ہے۔ کوئی آئینی ادارہ انتخابات کی مدت نہیں بڑھا سکتا۔

یہ بھی پڑھیں:

انہوں نے ریمارکس دیے ہیں کہ ٹھوس وجوہات کا جائزہ لے کر ہی عدالت حکم دے سکتی ہے۔ قدرتی آفات یا جنگ ہو تو آرٹیکل 254 کا سہارا لیا جاسکتا ہے۔

چیف جسٹس آف پاکستان نے کہا  مستقبل میں الیکشن کی تاریخ کون دےگا اس کا تعین کرنا ہے، صرف قانون کی وضاحت کرنا چاہتے ہیں، عدالت کسی سے کچھ لے رہی ہے نہ دے رہی ہے،

ان کا کہنا ہے کہ تین ہفتے سے ہائیکورٹ میں صرف نوٹس ہی چل رہے ہیں، اعلی عدلیہ کو سیاسی تنازعے میں نہیں پڑنا چاہیے۔

چیف جسٹس آف پاکستان عمرعطا بندیال کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ بینچ میں جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس منیب اختر، جسٹس جمال خان مندوخیل اور جسٹس محمد علی مظہر شامل ہیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US