پاکستان میں رواں ماہ سے شدید گرمی کی پیش گوئی

image

پاکستان اور بھارت کے بیشتر شہروں میں رواں ماہ سے شدید گرمی کی لہر شروع ہونے کا امکان ہے۔

عالمی ماہر موسمیات جیسن نکولس کے مطابق پاکستان اور بھارت میں خشک سردی سے رواں ماہ گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگا۔جبکہ مئی کے آخر میں پاک و ہند میں پری مون سون بارشوں کا امکان ہے جس سے گرمی کی شدت کم ہوسکتی ہے۔

دوسری جانب بدھ کے روز ملک کے بیشترعلا قوں میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ بلوچستان، خیبرپختونخوا ،گلگت بلتستان، کشمیر،بالائی/وسطی پنجاب سمیت خطہ پوٹھو ہار میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔

اس دوران بعض مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US