دھاندلی سے کراچی کا میئر نہیں بننے دیں گے، سراج الحق

image

لاہور: امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ دھونس دھاندلی سے کراچی کا میئر نہیں بننے دیں گے۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ مرکزی اور سندھ اسمبلی تحلیل کر کے نگران حکومتیں قائم کی جائیں جبکہ پورے ملک میں ایک ہی روز قومی انتخابات کی راہ ہموار کی جائے۔

انہوں ںے کہا کہ الیکشن کمیشن کراچی کے 6 حلقوں کے نتائج کا اعلان کرے اور کراچی میں جاری بھتہ خوری، ٹارگٹ کلنگ اور اسٹریٹ کرائم کا حل بااختیار شہری حکومت ہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 

سراج الحق نے کہا کہ دھونس دھاندلی سے کراچی کا میئر نہیں بننے دیں گے اور عوام نے جماعت اسلامی کا ساتھ دیا تو شہر کا میئر بھی جماعت اسلامی کا ہی ہو گا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US