ممی پاپا مجھے معاف کردینا لیکن میں آپ کی خواہش پوری نہ کرسکی ۔۔ والدین نے بچی پر پڑھائی کا اتنا زور دیا کہ اس نے اپنی جان لے لی، خط وائرل

image

والدین بچوں کو کامیاب دیکھنا چاہتے ہیں اسی وجہ سے وہ پڑھائی پر زور دیتے ہیں کہ بچے اچھا پڑھ لکھ جائیں تاکہ زندگی میں ایک اچھا مقام و مرتبہ حاصل کرسکیں۔ آگے بڑھ سکیں، اپنی زندگی کے مقاصد کو حاصل کرسکیں اور وہ تمام لگژری لوازمات اور ایک اچھی زندگی جو ان کو نہ مل سکی وہ ان کے بچوں کو ضرور ملے یہی خواہش ہر ماں باپ کرتے ہیں اور اپنے بچوں کے لیے ہر قسم کے کڑوے گھونٹ پینے کے لئے تیار ہو جاتے ہیں، مگر اس بات کو سر پر سوار کرلینا بچوں کی زندگی کے لیے بھی نقصان دہ ہوتا ہے اور خود والدین کا دردِ سر بھی بن جاتا ہے۔

بھارت سے ایک 10 ویں جماعت کی بچی کا خط بہت وائرل ہو رہا ہے جس میں اس نے لکھا کہ ممی پاپا میں آپ لوگوں کی خواہش پوری نہ کرسکی مجھے معاف کردینا لیکن مجھ سے یہ 10 ویں جماعت پاس نہیں ہو رہی اب میں پریشان ہوچکی ہوں۔ میں شاید 95 فیصد مارکس حاصل نہ کرسکوں اس لیے اب میرا دنیا سے جانے کا وقت آگیا ہے میں آپ لوگوں سے بہت محبت کرتی ہوں لیکن میں آپ کے اسرار پر بھی اتنے زیادہ نمبر نہیں حاصل کرسکوں گی آپ کی خوشبو ۔۔

یہ واقعہ صرف بھارت کا ہی نہیں بلکہ پوری دنیا میں ہی ایسا دیکھا جاتا ہے کہ والدین کے پریشر بچے زیادہ مارکس حاصل نہ کرنے کے خوف سے خودکشی کرنے کو ترجیح دیتے ہیں جس سے نہ تو بچے کچھ بن پاتے اور نہ والدین ذہنی سکون حاصل کر پاتے ہیں۔ بچوں کی تربیت کرنے سے پہلے والدین خود اپنی بھی تربیت کریں اور خود کو ہر لحاظ سے ذمہ دار بنانے کے ساتھ ساتھ بچے کو ذمہ دار بنائیں تو ہی ملک و قوم ترقی کرسکے گی ورنہ یوں دن بہ دن خودکشی کے تناسب میں بے جا اضافہ ہوتا جائے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US