تبلیغی جماعت والوں کے سامنے شیر آ گیا۔۔ افریقی ملک میں تبلیغ دینے والے مسلمانوں کا سامنا شیر سے ہوا تو کیا ہوا؟ دلچسپ ویڈیو

image

سوشل میڈیا پر دلچسپ اور حیرت انگیز ویڈیو تو بہت ہیں، لیکن کچھ ایسی ہوتی ہیں جو کہ سب کو حیران کر دیتی ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو نے اس وقت توجہ حاصل کی جب کچھ افراد جنگل نما مقام سے گزر رہے تھے، جبکہ ان کے ارد گرد جنگلی جانور بھی موجود تھے۔

دراصل اس ویڈیو کی حقیقت یہ ہے کہ غالبا کوئی افریقی ملک ہے، جہاں کے جنگلات سے تبلیغی جماعت کا گزر ہوا، لیکن یہاں موجود جنگلاتی علاقے سے گزرنا آسان نہ تھا۔

یہی وجہ تھی کہ سخت دھوپ میں بھی تبلیغی جماعت کے اراکین جنگلاتی علاقے سے گزر رہے تھے، جبکہ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ان کے ساتھ ہی ایک افریقی شخص بھی موجود ہے۔

یہ افریقی شخص دراصل تبلیغی جماعت کی رہنمائی تو کر ہی رہا ہے، ساتھ ہی ان اراکین کو شیروں کے درمیان سے بھی لے جا رہا ہے۔

جنگلی جانوروں کو سنبھالنے کا تجربہ رکھنے والا یہ شخص تبلیغی جماعت کے ساتھ تو تھا، تاہم اسے ضرورت ہی پیش نہیں آئی کہ کوئی جانور بے قابو ہو جائے یا پھر آپے سے باہر ہو جائے۔

بڑے ہی پُر سکون انداز میں جانور تبلیغی جماعت کے آگے موجود تھے، ایسا لگ رہا تھا جیسے تبلیغی جماعت کو راستہ دکھا رہے تھے، تاہم سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کو دیکھنے والے صارفین حیرت میں ضرور مبتلا ہو گئے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US