یہ مشہور بچہ جیل بھی جا چکا ہے، والدہ کو یاد کرتا رہتا تھا۔۔ پہچانیں یہ ان مشہور اداکاروں کے بچپن کی تصویر، جو اب بالکل بدل گئے

image

سوشل میڈیا پر مشہور شخصیات کی ایسی کئی تصاویر موجود ہیں، جو کہ سب کو حیران کر دیتی ہیں، کچھ تو ایسی ہیں، کہ اب پہچان میں ہی نہیں آ رہی ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

یہ تصویر ایک ایسی ہی مشہور شخصیت کی ہے،جس میں نہ صرف اپنے بچپن کے خوشگوار لمحات کو انجوائے کر رہے تھے، بلکہ سب کی دلچسپی بھی سمیٹ لیتے تھے۔

بڑے بڑے کان اور بڑی آنکھوں والا یہ بچہ بڑا ہو کر مشہور اداکار بن چکا ہے، اگر آپ بھی نہیں پہچان سکے ہیں، تو رک جائیے جناب، ہم خود ہی بتا دیتے ہیں۔

یہ مشہور اداکار عامر خان ہیں، جو کہ اپنے بچپن کے ایک خوشگوار لمحے کو مزید یادگار بنا رہے تھے۔ لیکن بچپن کی اس تصویر میں ماہ سوائے ان کی آنکھوں کے باقی سب کچھ بدل چکا ہے۔

یہ تصویر بھی ایک ایسے ہی بچے کی ہے جو کہ اب میمز میں بھی کافی مقبول ہو رہے ہیں، اگر آپ نہیں پہچان پائے کہ یہ کون ہیں؟ تو پریشان نہ ہوں۔

یہ مشہور بچہ کوئی اور نہیں بلکہ اداکار اکشے کمار ہیں، جو کہ ایک چوٹی لگائے اپنی معصومیت کی وجہ سے سب کی توجہ حاصل کر رہے ہیں۔

چہرے پر مسکراہٹ لیے یہ بچہ بھی کوئی عام بچہ نہیں ہے بلکہ بڑا ہو کر اس بچے نے سڑک پر گاڑی چڑھا دی تھی، جس کی وجہ سے یہ جیل بھی جا چکے ہیں۔

مسکراتا ہوا چہرا کوئی عام چہرا نہیں بلکہ بالی ووڈ کے مشہور اداکار سلمان خان ہیں، جو کہ بچپن میں ایک خوشگوار لمحے کو انجوائے کر رہے ہیں۔

دوسری جانب یہ تصویر ایک ایسے ہی بچے کی ہے، جسے شاید پہچاننا مشکل ہے، کیونکہ اب یہ بچہ جوان ہو کر والد تو بن چکا ہے مگر شکل و صورت میں کافی تبدیلی آ چکی ہے۔

ہاتھ میں پھول لیے بڑی آنکھوں والا یہ بچہ بھی مشہور اور مقبول اداکار ہے، اگر آپ نہیں پہچان سکے، تو ہم ہی بتا دیتے ہیں، یہ مشہور اداکار شاہ رخ خان ہیں۔ جو کہ سب کو اپنے دلچسپ اور معصومانہ انداز سے اپنا گرویدہ بنا رہے ہیں۔

یہ تصویر بھی ایک ایسی ہی اداکارہ کی ہے، جو کہ اب پردیس میں جا کر بس چکی ہیں اور ایک بچی کی ماں بھی بن چکی ہیں۔

اگرچہ یہ مشہور اداکارہ ہیں، لیکن بچپن کی تصویر میں بالکل بھی پہچاننا ممکن نہیں ہے۔

یہ پرینکا چوپڑا ہیں لیکن بچپن کے نین نقش بالکل بھی جوانی کی پرینکا چوپڑا سے مشابہت نہیں رکھتے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US