پولیس تالے توڑ کر عمران خان کے گھر میں داخل ہوگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے اسلام آباد روانہ ہونے کے کچھ دیر بعد ہی لاہور پولیس نے زمان پارک میں آپریشن شروع کر دیا اور پی ٹی آئی کے کارکنوں کو گرفتار کرنا شروع کردیا ہے۔
پولیس گیٹ توڑ کر گھر کے اندر داخل ہو گئی، گھر کا دروازہ بھی توڑ دیا ہے۔
پولیس اہلکار کا کہنا ہے کہ عمران خان کے گھر کےاندر سے فائرنگ ہوئی ہے اس لیے ہم اندر جا رہے ہیں۔
پارک میں آپریشن کے دوران 1 پولیس اہلکار زخمی ہوا جس کے بعد پولیس کی مزید نفری بھی وہاں پہنچ گئی ہے۔
پولیس نے پارک کے باہر لگے تمام کیمپوں کو ہٹانا شروع کردیا۔
پولیس کی بھاری نفری زمان پاک پہنچ گئی اور قیدیوں کو لے جانے والی وین اور واٹر کینن کو کینال روڈ پر پہنچا دیا گیا ہے تاکہ گرفتاریاں بھی ہوسکیں اور جیل میں قیدیوں کو پہنچایا جائے۔
عمران خان کی رہائش گاہ کے اطراف میں گرد ڈنڈا بردار کارکنان بھی موجود ہیں۔ پولیس نے اسپیکر کے ذریعے دفعہ 144 کا اعلان کردیا اور یہ بھی کہا کہ آپ سے گزارش ہے منتشر ہو جائیں۔ جبکہ پی ٹی آئی کارکنان عمران خان کے حق میں مستقل نعرے بازی کر رہے ہیں۔