پاکستان سپر لیگ کا کھیل اب ختم تو ہو گیا ہے، مگر لاہور قلندرز کی واہ واہ اب تک ہو رہی ہے، کیونکہ شاہین آفریدی کی دھواں دھار پرفامنس نے سب کے دل موہ لیے تھے۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔
لاہور قلندرز کی جیت کی خوشی میں ٹیم کے اونر کی جانب سے کھلاڑیوں کو ایک ایسا تحفہ دیا گیا ہے، جو کہ سب کو حیران کر رہا ہے۔
لاہور قلندرز کے یوٹیوب چینل پر ایک ویڈیو اپلوڈ کی گئی تھی جس میں اونر ثمین رانا نے کھلاڑیوں کے لیے مختلف تحائف کا اعلان کیا، جو سب کو حیران کر رہا ہے۔
تمام کھلاڑیوں کو قلندرز سٹی میں ایک ایک پلاٹ دینے کا اعلان تو کیا یہ جس پر تمام کھلاڑی خوشی سے پھولے نہیں سما رہے تھے۔
تاہم بیسٹ بیٹ مین فخر زمان کو ایک کنال کا پلاٹ دیا گیا ہے، واضح رہے اس سے پہلے بھی انہیں ایک کنال دیا گیا تھا۔
جبکہ بیسٹ بالر راشد خان کو ایک کنال کا پلاٹ دیا گیا، انہیں بھی اس سے پہلے پلاٹ دیا گیا تھا۔
جبکہ آخری میں کپتان کو ایک کنال کا پلاٹ تو دیا ہی گیا ساتھ ہی شاہین شاہ آفریدی کو قلندرز سٹی میں عالیشان فارم ہاؤس دینے کا بھی اعلان کر دیا۔
واضح رہے، اندازے کے مطابق ان پلاٹس کی قیمت لاکھوں سے بھی اوپر کی ہے، جو کھلاڑیوں کو تحفے میں دیے گئے ہیں۔