خدارا رات کے وقت اپنا خیال رکھیں۔۔ رات کے لمحے میں اسپتال میں کیا ہو رہا ہوتا ہے؟ خفیہ کیمرے کی ریکارڈنگ نے خوف پھیلا دیا، دیکھیے

image

اکثر سوشل میڈیا پر کچھ ایسی ویڈیوز اور تصاویر سب کی توجہ حاصل کر لیتی ہیں، جو کہ دلچسپ تو ہوتی ہی ہیں، ساتھ ہی خوفناک بھی۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو نے اس وقت سب کو حیران کیا، جب ایک ویڈیو جس میں اسپتال کا منظر دکھایا گیا ہے، اچانک کچھ غیر معمولی حرکت ہونے لگی۔

عام طور پر رات کے اوقات میں اسپتال میں سناٹا ہو جاتا ہے، کیونکہ عملہ بھی کم ہوتا ہے اور صرف ایمرجنسی وارڈ ہی کھلا ہوتا ہے۔

ایسے میں اسپتال میں وہ تمام چیزیں کافی حد تک متحرک ہو جاتی ہیں، جو کہ نظر نہیں آتی ہیں۔

اس ویڈیو میں بھی دیکھا جا سکتا ہے کہ اسپتال کے باہر رکھی اسٹریچر کیسے خود بخود ہلنا شروع ہو گئی، نہ ہوا تھی اور ہی زمین ہل رہی تھی، اس کے باوجود یہ اسٹریچر جس طرح ہل رہی تھی، خوف میں مبتلا تو کر رہی تھی۔

کیونکہ جس طرح حرکت کر رہی تھی، یوں معلوم ہو رہا تھا جیسے کوئی اسے ہلا رہا ہو، اس ویڈیو نے صارفین کو خوب خوف میں مبتلا کیا ہے۔

دوسری جانب ایک اور ویڈیو نے سب کو حیران کیا، جب اچانک منظر میں موجود ویل چئیر خود بخود چلنے لگی۔

کیمرے میں دیکھا جا سکتا کہ نہ آدم ہے اور نہ آدم زاد، تو پھر یہ چئیر خود بخود کیسے چلنے لگی؟

اس منظر کو دیکھ کر اس وقت سب خوف میں مبتلا ہوئے جب چئیر چلتے چلتے اسپتال سے ہی باہر نکل گئی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US