بھوکے پیٹ کسی کو روزہ رکھنے نہیں دوں گا ۔۔ کرکٹر سرفراز احمد غریبوں کی مدد میں پیش پیش، مداحوں کے دل جیت لیے

image

کرکٹر سرفراز احمد کا تعلق کراچی سے ہے اور یہ اپنے شہر کے لوگوں کا خوب خیال رکھتے ہیں۔ انہوں نے ایک عام انسان کی طرح غریبوں اور مسکینوں کی مدد کرنے کا کبھی کوئی موقع نہیں چھوڑا اور ہمیشہ سے ایسے اداروں کے ساتھ منسلک ہو کر کام کیا ہے جو عوام کی فلاح و بہبود اور خصوصاً کراچی والوں کی مشکل آسان کرنے کے لیے کام کرتے ہیں۔

حال ہی میں ظفر عباس نے کراچی میں ایک بڑے پراجیکٹ کا افتتاح کیا جس میں مورچری بسیں کراچی میں مگوائی گئی ہیں تاکہ مردوں کو بحفاظت رکھا جائے اور میت تدفین کے عمل میں آسانی ہوسکے۔ کیونکہ کراچی میں وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ قبرستانوں اور میت کے کفن دفن کے انتظامات غیر ہوتے جا رہے ہیں۔ اس موقع پر سرفراز احمد ظفر عباس کی بھرپور مدد اور ان کی کوششوں کو سرہانے کے لیے موجود تھے۔

اس کے علاوہ کرکٹر سرفراز احمد نے بھی یہ عزم کیا ہے کہ اپنی طرف سے بھرپور کوشش کریں گے ماہِ صیام میں کسی کو بھوکے پیٹ روزہ نہ رکھنے دیں اور افطار کے لیے بھی کچھ نہ کچھ انتظام کرسکیں۔ رمضان المبارک میں سفید پوش افراد کے گھر سحری پہنچانے کا مشن سربراہ جے ڈی سی ظفر عباس اور کپتان سرفراز احمد نے کراچی کے شہریوں سے اپیل کردی ہے۔ ہر علاقے سے نوجوان ایک کاغذ پر اپنے علاقہ کا نام، ٹیم کا نام، فون نمبر اور پیکٹس کی تعداد درج کردیں جو وہ اپنے محلوں میں موجود سفید پوش گھرانوں تک روزانہ کی بنیاد پر سحری پہنچا سکتے ہیں اور اسے جے ڈی سی تک پہنچادیں۔ روزانہ کی بنیاد پر 30 سے 40 ہزار پارسل شہریوں کی مدد سے سفید پوش گھرانوں تک پہنچائیں جائیں گے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US