وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت 100 روپے کم کرنے کا اعلان کردیا گیا ہے۔
سماء نیوز کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیرمملکت برائے پیٹرولیم (Patrol)نےغریب عوام کیلئے 100 روپے سستا جبکہ امیر طبقے کے لیے پیٹرول 100 روپے مہنگا کرنے کا اعلان کیا ہے۔
وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک کی جانب سے اعلان میں کہا گیا ہے کہ بڑی گاڑیوں والوں کے لیے پیٹرول مہنگا کرنے کا اعلان کیا ہے۔
وزیر پیٹرولیم نے اعلان کیا ہے کہ امیر طبقے کو 100 روپے زیادہ جبکہ غریب 100روپے کم میں پیٹرول فراہم ہوگا۔
علاوہ ازیں مصدق ملک نےغریب عوام کو گیس بھی سستا کرنے کا اعلان کیا ہے۔
پیٹرول کی قیمتوں کے نفاذ سے متعلق 6 ہفتے کے اندرفیصلہ ہوگا۔