ایک چوزہ پالا تھا اب اللہ کے کلام کی برکت سے لاتعداد ہیں ۔۔ مرغی کے بچوں کا کاروبار کرنے والے شخص کی درود تاج پڑھتے ہوئے ویڈیو وائرل

image

محنت میں بڑی برکت ہے اور اللہ تعالیٰ بھی ان کی مدد کرتے ہیں جو اپنی مدد خود کرنا چاہتے ہیں۔ ایسے ہی پنجاب کے اہل پولٹری فارم کا منیجر ہے جس کے پاس شروعات میں صرف اور صرف ایک چوزا تھا اس نے چھوٹے بچے پر محنت کی اور اللہ سے رجوع کرتا رہا اب کچھ ہی سالوں میں اس کا ایک بڑا اور کیامیاب پولٹری فارم ہے جہاں چوزوں کی نشوونما اور پرورش کے لیے بہترین انتظام موجود ہے۔

ان کی یہ ویڈیو فیس بُک پر شیئر کی گئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پولٹری فارم میں چوزوں کو فیڈ کروانے کے لیے ان کو جب لائنوں سے باہر نکالا جا رہا ہے تو منیجر خود درودِ تاج کا ورد کر رہے ہیں۔ اس فارم کے ورکرز بھی اپنے منیجر کی تلاوت کو بہت زیادہ پسند کرتے ہیں اور یہ ان کے ہاں روزانہ کا معمول ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US