رمضان میں جہاں رول سموسے وغیرہ کی ڈیمانڈ بڑھ جاتی ہے وہیں ان کی قیمتیں بھی آسمان سے جا لگتی ہیں۔ اس کے علاوہ غیر معیاری تیل میں تلے ہوئے سموسے کھانے سے طبعیت بھی خراب ہوجاتی ہے۔ تو آئیے آپ کو بتاتے ہیں کہ گھر پر ہی مہینے بھر کے لئے یہ چیزیں کیسے تیار کی جائیں
سموسے کا مصالحہ
اگر آلو کے سموسے بنانے ہیں تو ہرا دھنیا پودینہ، ہری مرچ اور پیاز باریک باریک کاٹ کر اس میں نمک، پسی لال مرچ اور تھوڑا سا اچاری مصالحہ ملا کر سموسے کی پٹیوں میں رکھ کر فولڈ کریں اور تکونی شیپ میں کاٹ لیں۔ قیمے کے سموسے بنانے کے لئے بھی ایسا ہی کریں بس آلو کی جگہ مشین کا باریک قیمہ ملائیں۔
رول کا مصالحہ
رول کے مصالحے میں ہری پیاز اور دیگر سبزیوں کے علاوہ سموسے والا مصالحہ اور قیمہ ڈالا جاتا ہے۔
سموسے اور رول چپکنے سے بچانے کے لئے
رول اور سموسوں کو تیار کر کے ائیر ٹائٹ باکس میں رکھیں اور پھر ایک پلاسٹک کہ تھیلی بچھا دیں اور اس کے اوپر پھر رول یا سموسے رکھ دیں۔ اس طرح کرنے سے یہ آپس میں نہیں چپکیں گے اور آپ کو پورے مہینے سموسے اور رول منگوانے کی ضرورت بھی نہیں پڑے گی۔