شاہین آفریدی نے پی ایس ایل ٹرافی جیتی تو سسر شاہد آفریدی بھی پیچھے نہ رہے بلکہ ایشیا لزئنز کی ٹرافی انھوں نے بھی اپنی ٹیم کو جتوادی۔ اس طرح دونوں سسر اور داماد کی جوڑی ایک بار پھر سوشل میڈیا پر چھا گئی ہے۔
حال ہی میں قطر میں ہونے والی لیجنڈز لیگ کرکٹ کے فائنل میں ایشیا لائنز نے ورلڈ جائنٹز کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا اور ایک بار بھر لیجنڈز لیگ کرکٹ ٹرافی جیت لی۔
واضح رہے کہ یاد رہے کہ چند دن پہلے لاہور قلندرز نے بھی پی ایس ایل سیریز جیتی تھی جس کے کپتان شاہد آفریدی کے داماد شاہین شاہ آفریدی تھے۔ سوشل میڈیا صارفین اس صورتحال سے کافی محظوظ ہورہے ہیں اور لوگوں کا کہنا ہے کہ سسر آج بھی داماد سے کسی طور پر کم نہیں ہیں۔ شاہین شاہ آفریدی کی چند ہفتے قبل ہی شاہد آفریدی کی صاحبزادی انشاء آفریدی سے شادی ہوئی ہے۔