دنیا کے خوش ترین ممالک میں پاکستان کا نمبر کونسا ہے؟ نئی فہرست جاری کردی گئی

image

پاکستانی ایسی باہمت قوم ہیں جہاں غربت سے لے کر ہر طرح کے مسائل موجود ہیں لیکن پھر بھی ہمارا شمار دنیا کے خوش ترین ممالک کی فہرست میں کیا جاتا ہے۔ گزشتہ روز خوشی کا عالمی دن منایا گیا جس میں اقوام متحدہ کی جانب سے جاری کی گئی فہرست کے مطابق پاکستان کا نمبر 137 ممالک میں سے 108 ویں نمبر پر تھا۔ واضح رہے کہ پچھلے چند سالوں میں پاکستان 121 ویں نمبر پر تھا یعنی اس برس خوشی میں 13 درجے زیادہ بہتری آئی ہے۔

ممالک میں خوشی کا اندازہ لگانے کے لیے فی کس آمدنی، حالات زندگی، سماجی حیثیت ، آزادی، سخاوت اور کرپشن جیسے عوامل کو معیار بنایا جاتا ہے۔

فہرست کے مطابق فن لینڈ پہلے نمبر، ڈنمارک دوسرے، آئس لینڈ تیسرے جبکہ اسرائیل چوتھے نمبر پر خوش ترین ملک ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US