رات گئے پاکستان سمیت بھارت اور افغانستان میں آنے والے زلزلے نے تباہی مچا دی۔
ذرائع کے مطابق 7 اعشاریہ 7 شدت کے زلزلے کا مرکز افغانستان تھا، تاہم پاکستان کے کئی شہر بھی اس زلزلے کی زد میں آئے ہیں جبکہ بھارت دہلی سمیت کئی شہر زلزلے کی زد میں تھے۔
اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے جو کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے کہ کس طرح گھر کی تمام چیزیں زلزلے کی وجہ سے لرز رہی ہیں۔
دوسری جانب مقبوضہ کشمیر اور سری نگر میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شہری گھروں سے باہر نکل کر محفوظ مقام پر جانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
جبکہ سوشل میڈیا پر موجود یہ ویڈیو پاکستان کی جہاں عوام کی بڑی تعداد کثیر المنزلہ عمارتوں سے باہر کی جانب نکل رہی ہے، خوف و ہراس کا شکار عوام محفوظ مقام کی جانب بھاگ رہی ہے۔