یتیم بچے کی چھپ چھپ کر مدد کون کرے گا اب۔۔ وہ وقت جب عامر بدقمست ماؤں نے عامر کو اپنا بیٹا بنا لیا تھا، رمضان ٹرانسمیشن میں عامر نے سب کو رلا دیا

image

پاکستان کی مقبول ترین شخصیت عامر لیاقت حسین کا نام جب جب زبان پر آتا تھا، تو ذہن میں ان کے فلاحی کام اور درد دل رکھنے والے احساسات اور جذبات بھی یاد آتے تھے۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

یہ رمضان اس لیے بھی پاکستانیوں اور بالخصوص عامر لیاقت کے مداحوں کے لیے افسردہ اور پھیکا گزرے گا کیونکہ اب سے عامر بھائی ٹی وی اسکرین پر رمضان کی سحر اور افطار نظر نہیں آئیں گے۔

انعام گھر جیسے گیم شوز کا ٹرینڈ متعارف کرانے والے اور ہر دوسرے شخص کو عمرہ کا ٹکٹ دینے والے عامر لیاقت حسین نے سب کی توجہ خوب سمیٹ لی تھی۔

یہاں تک کہ ایک رمضان ٹرانسمیشن میں تو عامر نے ویگو گاڑی بھی دینے کا اعلان کیا تھا، مقبولیت اس حد تک بڑھ چکی تھی کہ 9 تولہ ہار ہو یا پھر مہنگی ترین گاڑیاں، عوام کو دی جا رہی تھیں۔

لیکن اس سب میں جب ان کی رمضان ٹرانسمیشن آن ائیر ہوتی تو اس میں انسانیت کی مدد کا بھی ایک سیگمنٹ ہوتا، جس میں غریب اور مفلس افراد اور فیملیز کی مدد کی جاتی، ایسی کئی فیملیز آتیں، جن کی مدد فاؤنڈیشن کے علاوہ عامر خود اپنے ہاتھ سے کرتے۔

خفیہ رازداری طریقے سے تو عامر نے مدد کی ہی، تاہم اگر کوئی سفید پوش یا سید گھرانے کا آتا، تو اس کی مدد کرنے کے بجائے اسے اپنے پاؤں پر کھڑا بھی کرتے۔

عامر لیاقت حسین نے بچھڑے ہوئے بچوں کو بھی والدین سے ملوایا چاہے پھر وہ بھارت کی گیتا ہی کیوں نا ہو۔

دوسری جانب بے سہارا اور اولڈ ایج ہوم میں موجود ماؤں کی داستان جب عامر ان کے قدموں میں بیٹھ کر سنتے، تو انہیں بھی یوں لگتا کہ شاید میرا بیٹا ہی مجھے سن رہا ہو۔

ایک ایسا انسان جس نے انجان انسان پر بھی پیسہ خرچ کرنے سے ہچکچایا نہیں، ایسا انسان جس نے بے اولاد جوڑوں کو بھی اولاد دلوائی، ساتھ ہی دلچسپ بات یہ بھی تھی کہ عامر لیاقت حسین نے رمضان ٹرانسمیشن کے سیٹ پر نماز کا بھی اہتمام کیا جاتا تھا۔

جبکہ کراچی میں ایک وقت ایسا بھی آیا تھا جب رمضان میں ہیٹ ویو کے دوران کئی شہری انتقال کر گئے تھے، ایسے میں عامر لیاقت حسین نے جناح اسپتال سے رمضان ٹرانسمیشن کی تھی، جس نے سب کی توجہ خوب سمیٹی۔

دوسری جانب کورونا دنوں میں پولیس جوانوں کے لیے گھر سے بریانی بنا کر انہیں دینا، اور ان کا خیال رکھنا، سچ میں عامر لیاقت کراچی کا وہ بیٹان تھا جو کراچی کا سہارا بنا ہوا تھا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US