بوڑھی دادی کو لگا پھر بیٹی پیدا ہو گئی۔۔ جب ڈاکٹر نے بتایا بیٹا پیدا ہوا ہے، تو دادی کے خوش ہونے کی ویڈیو وائرل

image

اکثر سوشل میڈیا پر ایسی کئی ویڈیوز اور تصاویر موجود ہیں جو کہ سب کو حیران کر دیتی ہیں، کچھ تو دلچسپی کا باعث بھی بن جاتی ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو نے اس وقت سب کی توجہ حاصل کی جب ایک ڈاکٹر نے گھر والوں کو نومولود کے پیدا ہونے کی خبر سنائی۔

عام طور پر جب کبھی لڑکا ہو یا لڑکی، ماں باپ کے لیے یہ خوشی کسی بڑے موقع سے کم نہیں ہوتی ہے، لیکن اس سب میں کچھ ایسے بھی ہوتے ہیں جو کہ سب کو حیران کر ہی دیتے ہیں۔

بوڑھی دادی ماں بھی اسپتال میں موجود تھی جبکہ والد اور گھر والے بھی، سب اسی بات کا انتظار کر رہے تھے کہ آیا بیٹا ہوا یا بیٹی۔

دراصل تین بیٹیوں کی پیدائش کے بعد دادی اماں کی خواہش تھی کہ اس بار تو پوتا ہو جائے۔ حالانکہ خود ایک عورت ہیں، پھر بھی دادی کے چہرے پر اُس وقت مایوسی چھا گئی جب انہیں یہ پتہ لگا کہ شاید بیٹی ہوئی ہے۔

بہر حال جب ڈاکٹر نے بچے کو ان کے ہاتھوں میں تھمایا تو ان کے چہرے پر بھی خوشی نہ تھی اور نہ ہی مسکراہٹ، لیکن جب انہوں نے خود تسلی کی کہ بیٹا ہی ہے، تو ان کی خوشی کا ٹھکانہ نہ رہا۔

کھڑے ہو کر پوتے کو جھلانے لگیں، اس کے اوپر کپڑا ڈال دیا کہ کہیں نظر نہ لگ جائے۔ بوڑھی دادی کی آنکھوں میں آنسو تھے اور ایک ہی بات زبان پر تھی کہ میری خواہش پوری ہو گئی میرا پوتا آ گیا۔

سوشل میڈیا پر اس ویڈیو نے اگرچہ سب کی توجہ حاصل کی وہیں کئی صارفی بوڑھی ماں کی بیٹے کے لیے چاہت بھی سب کو حیران کر رہی تھی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US