رمضان میں کن لوگوں کو خربوزہ نہیں کھانا چاہئیے؟ جانیں خربوزے کے 4 نقصانات

image

رمضان چونکہ اس سال بھی گرمی میں آرہے ہیں اور اسی وجہ سے لوگ زیادہ سے زیادہ خربوزے خرید رہے ہیں تاکہ افطار میں چاٹ وغیرہ بنائی جاسکے۔ ویسے تو خربوزہ ایک بہتین غذائیت رکھنے والا پھل ہے مگر کہتے ہیں نا کہ ہر چیز کی غذائیت بری ہوتی ہے۔ اس لئے آج ہم اسے کھانے کے کچھ نقصانات بھی بتا رہے ہیں تاکہ ہمارے قارئین احتیاط کرسکیں۔

ذیابیطس کے مریض

خربوزہ بھلے میٹھا نہ بھی محسوس ہو لیکن اس میں قدرتی طور پر مٹھاس موجود ہوتی ہے جو شوگر لیول کو ایک دم ہی بڑھا دیتی ہے۔ اس لئے ذیابیطس کے مریض اس کا استعمال بہت احتیاط سے یا ڈاکٹر کے مشورے سے ہی کریں تو بہتر ہے۔

پیٹ خراب

بہت زیادہ خربوزہ کھا لینے سے یا پھر رات کے وقت کھانے سے پیٹ کے مسائل جیسے گیس یا ہیضہ ہوسکتا ہے۔ خربوزہ دن میں کھائیں اور ایک وقت میں بہت زیادہ نہ کھائیں

خربوزہ کھا کر کیا کام نہیں کرنا چاہیے؟

خربوزہ کھا کر پانی پینے سے گریز کرنا چاہیے کیوں کہ اس میں پہلے سے ہی پانی کی اچھی خاصی مقدار موجود ہوتی ہے اس وجہ سے خربوزہ کھا کر پانی پینے سے ایک دم الٹی بھی ہوسکتی ہے۔

حاملہ خواتین

حاملہ خواتین کو بھی بہت زیادہ خربوزہ نہیں کرنا چاہیے کیوں کہ یہ ایک بھاری خوراک ہوتی ہے جسے حد سے کھانا ان کے لئے بہت سی پریشانیوں کا سبب بن سکتا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US