سوشل میڈیا پر اکثر کچھ ایسی تصاویر موجود ہیں، جو کہ ہوتی تو مشہور شخصیات کی ہیں، لیکن سب کو حیران کر دیتی ہیں۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔
اس تصویر میں ایک ایسی ہی شخصیت موجود ہیں، جو کہ اپنے دلچسپ انداز اور دل کو بھا جانے والے الفاظ سے سب کے دل موہ لیتی تھی۔
لیکن اب یہ شخصیت اس دنیا میں موجود نہیں ہے، اس تصویر میں ایک طرف تو نواز شریف موجود ہیں، جو کہ اب لندن میں موجود ہیں، تاہم دوسرا شخص کوئی عام انسان نہیں ہے۔
بلکہ یہ بھی دنیا کی جانی مانی شخصیت بن کر ابھرا تھا۔ اگر آپ نہیں پہچان سکے ہیں، کہ یہ دوسری شخصیت کون ہیں؟ تو رک جائیے جناب، ہم خود بتا دیتے ہیں۔
یہ دوسری شخصیت کوئی اور نہیں بلکہ عامر لیاقت حسین ہیں، جن کا انداز ہی انہی سب میں مقبول اور منفرد بنا کر پیش کرتا تھا۔
عامر لیاقت حسین شروعات ہی سے خوش لباس، بااخلاق اور ملنسار شخصیت کے مالک تھے، یہی وجہ تھی کہ ہر ایک انسان ان کی شخصیت کی طرف متوجہ ہوتا تھا۔
لیکن اس تصویر میں عامر لیاقت نوجوانی کے دور میں تھے، اور نواز شریف سے ملاقات کے وقت موجود تھے۔ دوسری جانب عامر کے آخری الفاظ میں وہ اپنی اولاد، اپنے مداحوں سے اس بات کی معافی مانگتے دکھائی دیے، جو غلطی انہوں نے کبھی کی نہیں تھے، جبکہ اولاد سے بھی اپنی محبت کا برملا اظہار کرتے دکھائی دیے۔