یہ صرف 3 فٹ کے ہیں اور ۔۔ شادی میں ننھے دولہا دلہن کی شاندار انٹری میں کیا خاص ہے؟ دیکھئے

image

بلاشبہ جوڑے آسمانوں پر بنتے ہیں جس کے بارے میں ہم تصور بھی نہیں کرسکتے۔ جس طرح یہ جوڑا تخلیق کیا گیا ، سب ہی دیکھنے والے حیران رہ گئے۔

ہماری ویب ڈاٹ کام میں آپ کو چند فٹ کے دولہا دلہن کی خوبصورت پوسٹ دکھانے جا رہے ہیں جسے دیکھ کر آپ کے چہرے پر مسکراہٹ آجائے گی۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ننھا دولہا ایک بڑی گاڑی سے اپنے ہی قد کی دلہن کو اتارتا ہے۔ دونوں خوبصورت لباس زیب تن کیے ہیں۔ پیچھے دو باڈی گارڈز بھی موجود ہیں جو ان کے پیچھے پیچھے چل رہے ہیں۔

دلہن نے گہرے سرخ رنگ کا عروسی جوڑا زیب تن کر رکھا ہے جبکہ دولہا تھیر پیس سوٹ میں بہت خوش دکھائی دے رہا ہے۔

مختصر سی ویڈیو کو ہزاروں لوگ دیکھ چکے ہیں اور پسندیدگی کا اظہار کر رہے ہیں۔ دلہا دلہن کی ویڈیو میں خاص بات یہی ہے کہ وہ دونوں ایک دوسرے کے ساتھ بہت خوش دکھائی دے رہے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US