بالٹی ، جھاڑو اور بھی بہت کچھ ۔۔ دیکھئے دولہا کے دوستوں نے انہیں کیا کیا انوکھے شادی کے تحفے دیئے، ویڈیو وائرل

image

شادی پر دوستوں کی جانب سے دولہا کو عام طور پر گھڑی، پھلوں کا گلدستہ یا پیسے دے دیے جاتے ہیں، مگر ایک ایسادولہابھی سامنے آیا ہے جس کے دوستوں نے شادی کے انوکھے تحفے دے کر شادی کو یادگار بنا دیا۔

ہماری ویب ڈاٹ کام میں آپ کو دولہے کی ویڈیو دکھانے جا رہے ہیں جس میں دولہا کے دوستوں نے تو حد ہی کردی۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شادی کی تقریب میں دولہا کے پاس ان کا ایک کے ایک بعد دوست آتا جا رہا ہے اور انہیں تحفے میں گھڑی، جوتے یا پھول نہیں بلکہ گھروں کے استعمال کی عام اشیاء سب مہمانوں کے سامنے دے رہا ہے۔ مہمان بھی دولہا کے دوستوں کی اس حرکت پر محظوظ ہو رہے ہیں۔

ایک دوست بالٹی لے آیا، تو دوسرا روٹی بیلنے والا بیلن۔ کسی نے جالے صاف کرنے والی رنگ برنگی جھاڑو دی تو کس نے واش رام کا وائپر دولہے کو پکڑا دیا۔

ویڈیو کو ہزاروں افراد دیکھ چکے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US