"میری نوکری چلی گئی تھی اچانک ایک دن پتا چلا کہ نوکری سے نکال دیا ہے پھر میں آن لائن گیمز کھیلنے لگی جہاں میری ملاقات ان سے ہوئی اور پھر ہماری دوستی ہوگئی"
یہ کہنا ہے لوسی کا جن کا تعلق بنیادی طور پر ہنگری سے ہے۔ لوسی کو بھارتی نوجوان سے محبت ہوگئی جو کچھ عرصے میں ہی شادی میں بدل گئی۔
ساس سے پوریاں پکانی بھی سیکھیں
لوسی اپنے شوہر کے ساتھ بھارت کے گڑگاؤں گئیں جہاں ان کے ساس سسر اور پورا سسرال موجود تھا۔ ساس نے روایتی طریقے سے گوری بہو کو خوش آمدید کیا۔ لوسی نے بھی گاؤں کے رہن سہن کو اپناتے ہوئے ساس سے بھارتی کھانے اور پوریاں پکانی سیکھیں۔ نیچے دی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لوسی گاؤں کی خواتین کے ساگھےکتنی گھل مل گئی ہیں۔
لوسی اور ان کا شوہر اب یوشل کے نام سے ایک یوٹیوب چینل چلاتے ہیں جو لوگوں میں کافی مقبول ہے۔ لوسی کی ساس بھی ان سے کافی خوش ہیں. ان کا کہنا ہے کہ ان کی بہو اگرچہ انگریز ہے لیکن اس کھ مزاج میں بہت نرمی ہے اور وہ لوگوں میں گھلنے ملنے کی کافی شوقین ہے۔