محمد مدینے میں ہیں ۔۔ سرفراز احمد کی خوبصورت آواز میں ایسی نعت جس نے لوگوں کے دل جیت لیے

image

یہ بات سب یہی جانتے ہیں کہ سرفراز احمد ایک بہترین کرکٹر ہونے کے ساتھ ایک نعت خواں اور حافظ قرآن بھی ہیں۔ سرفراز احمد کو بچپن ہی سے نعت پڑھنے کا بہت شوق ہے اور ان کی حال ہی میں نعت پڑھنے کی ویڈیو نے سماء باندھ دیا ہے۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس نیوز میں آپ کو سرفراز احمد کی خوبصورت آواز میں نعتِ رسول مقبول ﷺ سنائیں گے جس نے لوگوں کے دل جیت لیے۔

سرفراز احمد کی 'ہم نے آنکھوں سے دیکھا نہیں ہے مگر ان کی تصویر سینے میں موجود ہے'نے خوبصورت نعت پڑھی جس نے وہاں موجود لوگوں کے دلوں کو ایمان کی روشنی سے منور کر دیا۔

سرفراز احمد کی جانب سے نعت خوانی سحری کے اوقات میں جے ڈی سی کے دفتر جا کر پڑھی گئی، وہاں جے ڈی سی کے سربراہ ظفر عباس بھی سرفراز احمد کی نعت سن رہے تھے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US