سارے سموسے اور پکوڑے یہ کھا جاتا ہے ۔۔ دسترخوان پر افطاری کو بچوں سے کیسے بچانا ہے؟ مزاحیہ ویڈیو وائرل

image

افطار سے تھوڑی دیر پہلے دسترخوان یا ڈائننگ ٹیبل ہر گھر میں ہی سج جاتی ہے اور گھر کے بڑے لوگ دعاؤں میں مشغول ہو جاتے ہیں لیکن شرارتی بچے جو کسی کے ہاتھ میں نہیں آتے ہمیشہ ہی کھانے پینے کی چیزوں کو چھیڑتے رہتے ہیں کبھی پانی کے گلاس میں ہاتھ ڈال دیتے ہیں تو کبھی سموسوں یا پکوڑوں کو بکھیر دیتے ہیں اور کچھ بچے تو آدھا کھا کر چھوڑ دیتے ہیں۔ ایسے بچوں سے افطاری کو کیسے بچایا جائے؟ ویڈیو:

یہ بچہ جو ویڈیو میں دکھائی دے رہا ہے اپنے والدین کو پریشان کرتا ہے روزانہ سموسوں اور پکوڑوں کے علاوہ دیگر کھانے کی چیزوں کو بکھیر دیتا ہے۔ اس کے والدین نے شرارت کے بدلے اس کے ساتھ بھی ایسی شرارت کی رسی سے لٹکا دیا اب یہ کبھی دسترخوان پر رکھی ہوئی کوئی چیز نہیں اُٹھائے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US