اللہ کے گھر جا رہے تھے مگر موت سامنے تھی۔۔ عمرہ زائرین کی بس کو حادثہ لوگ ویڈیو بناتے رہے کوئی مدد کو نہ آیا، ویڈیو وائرل

image

حج اور عمرہ کو جانے والے مسلمان ویسے ہی جذباتی ہوتے ہیں، جبکہ ان کی فیملی بھی ان کے لیے تو دعا گو ہوتی ہی ہے ساتھ ہی اپنے لیے بھی خوب دعائیں کرا رہی ہوتی ہیں۔

لیکن اللہ کے گھر مہمان بن کر جانے والے ہی اللہ کو پیارے ہو گئے، ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

سعودی عرب کے اسیر ریجن کے عقبت شار روڈ پر ایک ایسا ٹریفک حادثہ پیش آیا ہے، جس میں 20 سے زائد عمرہ زائرین اللہ کو پیارے ہو گئے۔

مین شاہراہ پر بس کی بریک فیل اس وقت ہوئی جب وہ تیز رفتاری میں تھے، ایسے میں بس کو روکنا ناممکن تھا، ظاہر سے موت کو سامنے دیکھ کر ایک خوف تو طاری ہو ہی جاتا ہے۔

لیکن محمد کے شہر اور اللہ کے گھر میں ہونے کی وجہ ایک مسلمان ایسی موت کو بھی خوشی خوشی گلے لگا لے۔ تاہم حادثے کے بعد بس میں شدید آگ بھڑک اٹھی۔ ذرائع کے مطابق حادثے میں جاں بحق افراد کا تعلق کئی ممالک سے ہے، تاہم ممالک کا نام اب تک سامنے نہیں آ سکا ہے۔

افسوس ناک بات یہ بھی تھی کہ لوگ ویڈیو بناتے رہے مگر کوئی مدد کو نہ آیا، سوشل میڈیا پر ایک ایسی ہی ویڈیو وائرل ہو گئی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US