بیٹی کی شادی کے موقع پر ہر باپ اپنی استطاعت کےمطابق اچھے سے اچھا انتظام کرتا ہے مگر کچھ ایسے لوگ بھی ہوتے ہیں جو اس موقع پر بلاوجہ نمود و نمائش کرجاتے ہیں۔ ایسی ہی شادی کچھ عرصہ پہلے دیکھنے میں آئی جس کا انتظام شادی میں آنے والے دیکھ کر بھی یقین کرنے کو تیار نہ تھے۔ یہ شادی بھارت کی ریاست کرناٹک کے سابق وزیر جناردھن ریڈی کی بیٹی براہمنی ریڈی کی تھی اور یہ بھارت کی مہنگی ترین شادی میں شمار کی جاتی ہے۔
براہمنی ریڈی کی شادی 2016 میں ہوئی اس شادی پر کی شادی پر 500 کروڑ روپے سے خرچہ کیا گیا۔ اس مہنگی ترین شادی کی عالیشان تقریبات 5 دنوں تک جاری رہیں جن میں 50 ہزار سے زائد مہمانوں نے شرکت کی۔ شہر کے بہترین ہوٹلز میں 1500 کمرے بک کیے گئے اور 300 سیکورٹی اہلکار خدمت پر موجود تھے۔
جوڑے پر خالص سونے کا کا تھا
اگر بات کی جائے دلہن کی تو اس کے جوڑے کی قیمت 17 کروڑ تھی جس پر خالص سونے کا کام کیا ہوا تھا جبکہ 90 لاکھ کے قیمتی زیورات پہنائے گئے تھے۔ دلہن کو سجانے کے لئے ملک بھر سے 50 ماہر میک اپ آرٹسٹ بلائے گئے تھے۔
ٹی وی والا شادی کا دعوت نامہ
شادی کی ایک انوکھی بات مہمانوں کو بھیجا جانے والا دعوت نامہ تھا جو خاص طور پر تیار گیا اپنی نوعیت کا انوکھا ہی دعوت نامہ تھا۔ یہ ایل سی ڈی اسکرین کا بنا ہوا دعوت نامہ تھا جس کو کھولے جانے پر دلہن کے گھر والے شادی میں شرکت کے لئے بلاتے ہوئے اور ہندوانہ رسومات کے مطابق پوجا پاٹ کرتے نظر آتے تھے۔ اس کے علاوہ مہمانوں کو ہال تک لے جانے کے لئے بیل گاڑیوں کا بھی انتظام تھا۔ غالباً یہ ایک ایسی شادی تھی جس میں شریک ہونے والے پوری زندگی نہیں بھول سکتے۔