لڑکی نے مہدی حسن کو چاہت فتح علی سمجھا تو فیصل قریشی اور ججز نے غصے سے اٹھ کر کیا کہا؟ ویڈیو دیکھیں

image

رمضان المبارک کے مہینے میں رمضان پروگرام سے طرح طرح کی دلچسپ وائرل ویڈیو کلپس آنے کا سلسلہ جاری رہتا ہے جو دیکھتے ہی دیکھتے ہر جگہ پھیل جاتی ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام میں آپ کو ایک ایسی وائرل ویڈیو سے متعلق بتانے جا رہے ہیں جسے دیکھ کر شاید کسی کو بھی غصہ آجائے یا ہنسی نکل جائے۔

آج کی موجودہ نوجوان نسل آج ہی فنکاروں کو دیکھتی سنتی ہے اور جب ان سے ماضی کے فنکار اور گلوکاروں سے متعلق پوچھا جاتا ہے تو انہیں کچھ معلوم نہیں ہوتا۔

فیصل قریشی ان دنوں رمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی میں مصروف ہیں جہاں وہ اپنے شو میں کنٹیسٹن سے سوال جواب کا سیشن بھی کرتے ہیں۔

پروگرام میں ایک لڑکی کنٹیسٹن سے تصویر پہچاننے کے سیگمینٹ میں مدعو کیا گیا جہاں ان کے پیچھے اسکرین پر پاکستان کے شہنشاہ غزل مشہور و معروف پاکستانی غزل گلوکار مہدی حسن کی تصویر لگائی گئی۔

فیصل قریشی نے لڑکی سے کہا کہ اپنے پیچھے تصویر دیکھ کر بتائیں کہ یہ کونسی مشہور شخصیت ہیں۔ جس پر لڑکی نے تصویر دیکھ کر شناخت نہ کرسکی اور کہا کہ یہ چاہت فتح علی خان ہیں۔

لڑکی کے جواب پر فیصل قریشی اور سامنے بیٹھے ججز اپنی نشتوں سے اٹھ کھڑے ہوئے۔ فیصل قریشی نے بلند آواز میں بولا کہ ارے معاف کردو یار۔ پروگرام میں موجود ایک جج کا کہنا تھا کہ میں اس پر شدید احتجاج کروں گا۔لڑکی کے مہدی حسن کو چاہت علی کہنے پر فیصل قریشی اور ججز شرمندگی محسوس کرتے ہیں۔

مذکورہ ویڈیو کو سوشل میڈیا پر لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں اور لڑکی کے جواب پر افسوس کا اظہار کر رہے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US