دانت کالے کرنا اور بھنوئیں نہ ہونا۔۔ چند ایسی عجیب و غریب حرکتیں جنھیں مختلف ممالک میں خوبصورتی کی علامت سمجھا جاتا ہے

image

شاید ہی دنیا میں کوئی ایسی خاتون ہو جسے خود کو نکھارنے یا خوبصورت نظر آنے کا شوق نہ ہو۔ لیکن کہتے ہیں نا ہر چیز اعتدال سے نکل جائے تو جنون بن سکتی ہے جس میں انسان صحیح غلط کا احساس بھی کھو دیتا ہے۔ اس آرٹیکل میں ہم کچھ ایسی ہی روایات کا ذکر کریں گے جنھیں دنیا کے مختلف حصوں میں خوبصورت نظر آنے کے لئے اپنایا جاتا ہے لیکن یہ سننے میں ہی نہیں بلکہ دیکھنے میں بھی عجیب ہیں۔

چہرے سے بھنویں غائب کرنا

یورپ کے کچھ علاقوں میں چہرے پر ہلکے بال اور بھنویں پائی جاتی ہیں جبکہ ملکہ الزبتھ اول نے اپنے دور میں چہرے کو بھنؤوں سے آزاد رکھنے کے لئے اخروٹ کا تیل، امونیا اور سرکہ استعمال کرنا شروع کیا تاکہ چہرے سے تمام بال غائب ہوسکیں۔

ڈمپل کے لئے مشین

پہلے کے دور میں گالوں کے ڈمپل کو خوبصورت میں خاص درجہ دیا جاتا تھا۔ جن خواتین کے ڈمپل نہیں ہوتے تھے ان کے لیے ازابیلا گلبرٹ نامی خاتون نے 1936 میں ایک مشین ایجاد کی جس میں اسپرنگ پائے جاتے تھے۔ اس مشین کو پہن کر مصنوعی طور پر ڈمپل بنائے جاتے تھے۔

کالے دانت

ویتنام کے دیہی علاقوں میں سیاہ دانت رکھنا اچھا سمجھا جاتا ہے۔ توہم پرست افراد سیاہ دانتوں کو بری نظر اور بلاؤں سے محفوظ رکھنے کے ساتھ اسے حسن کی نشانی سمجھتے ہیں۔ البتہ دانتوں کو سیاہ کرنا مشکل عمل ہے جس کے لئے دندان ساز بلانا پڑتا ہے


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US