بجلی جانے سے فریج میں رکھی چیزیں خراب ہوجاتی ہیں تو۔۔ چند ٹپس جن سے لوڈ شیڈنگ میں بھی آپ کے فریج کی کولنگ کم نہیں ہوگی

image

آج کل لائٹ بار بار جارہی ہے جس کی وجہ سے فریج میں رکھا کھانا بھی خراب ہوجاتا ہے اور افطار میں ٹھنڈا پانی یا شربت، لسی وغیرہ بھی ٹھنڈی نہیں ہوپاتی۔ اس لئے آج ہم چند ٹپس بتائیں گے جن سے آپ لائٹ جانے کے بعد بھی فریج کی کولنگ برقرار رکھ سکتے ہیں۔

فریج کی کولنگ برقرار رکھنے کی ٹپس

فریج کا ربر کٹا ہوا یا پھٹا ہوا ہوگا تو یوا باہر نکل جائے گی اور کولنگ نہیں ہوسکے گی۔ اس کے لئے فریج کے دروازوں پر ویسلین کی تہہ لگا دیں۔ اس سے ربر پھٹنے سے محفوظ ہوجائے گا۔

اگر ربر پھٹ چکا ہو تو کسی بھی دکان سے سیلیکون خرید کر فریج کے ربر کو صاف کر کے اس پر چپکا کر سکھا لیں۔ یہ بھی پھٹے ہوئے ربر کو بالکل ٹھیک کردے گا اور ہوا فریج سے باہر نہیں نکلے گی۔

فریج کو دیوار سے کچھ فاصلے پر رکھیں تاکہ کمپریسر گرم نہ ہو۔

اندر فریج کے کولنگ بورڈ کے سامنے بھاری برتن نہ رکھیں بلکہ چھوٹے چھوٹے ڈبوں میں کھانا رکھیں۔

اس کے علاوہ گرمیوں میں تھرموسٹیٹ کی بھی سیٹنگ کرنی چاہئیے اور اگر ٹیمپریچر 2 یا 3 پ سیٹ ہے تو اسے بڑھا کر 4، 5 کرنے سے بجلی تو زیدہ خرچ ہوگی لیکن فریج کی کولنگ بھی زیادہ ہوگی۔

لائٹ چلی جائے تو فریج کو کم سے کم یا بالکل نہ کھولیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US