میں نماز پڑھ رہا تھا کہ اچانک.. نماز پڑھتے ہوئے مشہور ہئیر ڈریسر کے پاس آکر غیر مسلم شخص نے کیا کیا؟ دل چھو لینے والا واقعہ

image

دنیا بھر میں اسلاموفوبیا پھیلا کر نہ صرف مسلمانوں پر ظلم کیا جاتا ہے بلکہ مسلمانوں کے لئے ہی ہر رنگ نسل کے لوگوں میں نفرت پیدا کی جاتی ہے البتہ حقیقت اس سے کتنی مختلف ہے۔ اس کو جاننے کے لئے صرف یہ ویڈیو یہ دیکھ لیں۔

یہ ویڈیو شمل قریشی نے شئیر کی۔ شمل پاکستان میں "ٹونی اینڈ گائے" نامی مشہور ہئیر سیلون کے مالک ہیں اور کافی معروف ہئیر ڈریسر ہیں۔

نماز پڑھی تو اچانک ایک اور شخص آگیا اور پھر

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شمل نماز پڑھ رہے ہیں اور اسی دوران ایک عیسائی نوجوان آ کر اپنی عبادت شروع کردیتا ہے۔ جب کہ شمل بھی اپنی نماز جاری رکھتے ہیں۔ ویڈیو کے ساتھ شمل لکھتے ہیں کہ" ہم دونوں نے ہی ایسا کرنے سے پہلے ایک بار بھی نہیں سوچا اور یہ ایک دوسرے کے مذاہب کا احترام کرنے کی بہترین مثال ہے۔"

اسلاموفوبیا اور مسلمانوں کا کردار

اس ویڈیو سے یہ بھی واضح ہوتا ہے کہ اسلام تو امن پسند مذہب ہے ہی لیکن مسلمانوں کے خلاف جو نفرت انگیز باتیں پھیلائی جاتی ہیں ان میں بھی کوئی حقیقت نہیں۔ مسلمان امن پسند اور تمام مذاہب کا احترام کرنے والی امت ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US