خانہ کعبہ کے اندر موجود اس ڈبے میں کیا چیز ہے؟ جانیں اہم معلومات جو ہر مسلمان کو پتہ ہونی چاہئیں

image

دنیا بھر کے مسلمان خانہ کعبہ کی جانب رخ کر کے نماز پڑھتے ہیں کیوں کہ یہ اللہ کا گھر ہونے کی وجہ سے قبلہ بھی ہے۔ سادہ سی اس عمارت پر جیسے کائنات کا تمام نور سمٹا ہوا محسوس ہوتا ہے۔ مسلمان خانہ کعبہ سے محبت تو بہت کرتے ہیں لیکن بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ یہ عمارت اندر سے کیسی دکھائی دیتی ہے اور اس میں کیا کیا موجود ہے۔ تو چلیں آج ہم آپ کو بتاتے ہیں خانہ کعبہ میں موجود چند چیزوں کے بارے میں اہم معلومات۔

ماربل کا صندوق

اس ماربل کے صندوق میں خانہ کعبہ کو معطر کرنے کے لئے عود اور دنیا کی بہترین خوشنویات رکھی جاتی ہیں۔ اس صندوق کو سال میں 2 بار کھولا جاتا ہے جب خانہ کعبہ کی صفائی ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ اس میں خانہ کعبہ کی صفائی کے لئے عرقِ گلاب اور آبِ زم زم بھی رکھا جاتا ہے۔

خانہ کعبہ کے اندر موجود برتن

خانہ کعبہ کی دیواروں پر چاروں طرف سفید ماربل لگے ہیں جبکہ بیچ میں اوپر کی جانب کچھ برتن لٹکے ہوئے ہیں۔ یہ برتن دراصل عود و عنبر اور دیگر خوشبویات سلگانے کے لئے استعمال ہوتے ہیں۔

قیمتی نوادرات

البتہ “العربیہ“ کے مطابق ان میں سے کچھ فانوس اور لیمپ ہیں جو سونے چاندی کے بنے ہوئے ہیں اس کے علاوہ ان میں کچھ ایسے نوادرات ہیں جنھیں مختلف ادروا میں اسلامی ممالک کی جانب سے تحفتاً پیش کیا گیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US