عبادت کرنے جاتے ہیں یا تصویریں لینے۔۔ خانہ کعبہ جا کر بھی لوگ موبائل ہاتھ میں لئے رہے! سوشل میڈیا صارفین غصے میں برس پڑے

image

خانہ کعبہ جانے کا اصل مقصد اپنے گناہوں کی معافی مانگنا اور اللہ کو راضی کرنا ہوتا ہے۔ عام طور پر یہ خوش بختی کسی مسلمان کو زندگی میں ایک بار ہی نصیب ہوتی ہے۔ لیکن افسوسناک بات یہ ہے کہ اس موقع پر بھی لوگوں کے ہاتھ دعا کے لئے اٹھنے کے بجائے اکثر تصویریں بناتے ہی گزرتے ہیں۔

یہ وقت موبائل نہیں عبادت کے لئے ہاتھ اٹھانے کا ہے

گزشتہ روز اس ایک فوٹوگرافر کی جانب سے لی گئی اس تصویر کے وائرل ہوتے ہی صارفین بھی غصے میں آگئے۔ ان کا موقف تھا کہ خانہ کعبہ کی حرمت کا تقاضہ یہی ہے کہ وہاں جا کر دنیاوی چیزوں کی طرف مائل نہ رہا جائے بلکہ اللہ سے لو لگائی جائے۔ وہاں جانے والے خوش نصیب ہیں لیکن بڑی تعداد میں ہاتھوں میں موبائل اٹھا کر تصویریں کھینچنا کچھ بلا نہیں محسوس ہورہا۔

سعودی عرب کی وزارت حج کا نیا اعلامیہ

دوسری جانب سعودی عرب کی وزارت حج نے بھی اس تصویر کا نوٹس لیتے ہوئے عازمین حج و عمرہ کے لئے نیا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے اگرچہ مقدس مقامات کی تصاویر لینا ہر شخص کا حق ہے پھر بھی ان 3 باتوں کا خیال رکھا جائے کہ دوسروں کی تصویریں ان کی مرضی کے بغیر نہ لی جائیں، نماز کے دوران کسی کی تصویر نہ بنائی جائے اور عبادت کے دوران کسی کو تنگ نہ کیا جائے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US