گرمیوں کی آمد والا یہ مہینہ ان لوگوں کے لئے یقینی طور پر بہت خاص ہوتا ہے جو اپریل میں اپنی سالگرہ مناتے ہیں۔ تو اگر آپ بھی اپریل میں پیدا ہوئے تھے تو آج ہم آپ کو آپ کی کچھ ایسی خصوصیات بتانے جارہے ہیں جن کی وجہ سے آپ دوسروں سے مختلف شخصیت رکھتے ہیں۔
اس مہینے میں 20 اپریل تک پیدا ہونے والے افراد برج حمل جبکہ اس کے بعد والے برج ثور کے حامل ہوتے ہیں۔ اگر بات کی جائے اس ماہ پیدا ہونے والی مشہور شخصیات کی تو ان میں آنجہانی ملکہ الزبتھ دوئم، ہٹلر، ولیم شیکسپیئر اور مشہور مزاح نگار چارلی چپلن شامل ہیں۔
جبکہ پاکستان میں بھی منیب بٹ، صبا قمر، ثمینہ پیرزادہ، یاسر حسین اور اسد احمد جیسی مشہور شخصیات اسی ماہ اپنی سالگرہ مناتی ہیں۔
اپریل میں پیدا ہونے والوں کی خصوصیات
اس ماہ پیدا ہونے والے افراد کا رجحان حیرت انگیز طور پر فنون لطیفہ کی جانب ہوتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ دولت اور شہرت اکثر ان کی زندگی کا حصہ بنتی ہے۔ لیکن اس کے لئے اہم ہے کہ ان کی صلاحیتوں کو بچپن میں دبایا نہ جائے۔
اپریل میں پیدا ہونے والے افراد کسی حد تک ضدی طبعیت کے ہوتے ہیں۔ یہ عادت اس وقت فائدہ مند ثابت ہوتی ہے جب وہ کچھ کرنے کی ٹھان لیں تو اسے پایہ تکمیل تک پہنچا کر ہی دم لیتے ہیں۔
محنت کرنا بھی اس مہینے پیدا ہونے والے افراد کی اہم خاصیت ہے۔ جو کام ان کو دیا جائے اسے کرنے میں اپنی پوی محنت اور لگن استعمال کرتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ کامیابی بھی ان کے قدم چومتی ہے۔
لوگوں کو لگتا ہے کہ اپریل میں پیدا ہونے خودغرض شخصیت کے مالک ہوتے ہیں جبکہ یہ تاثر درست نہیں۔ یہ ان لوگوں کے ساتھ مخلص ہوتے ہیں جو اپنے آپ کو بدلنا چاہتے ہیں، کچھ سیکھنا چاہتے ہیں۔ لیکن اگر انھیں محسوس ہو کہ اگلا مکمل طور پر ان پر ہی انحصار کرنا چاہتا ہے تب یہ بھی آنکھیں پھیر لیتے ہیں۔
صاف گو اور جرات مند ہوتے ہیں۔ ان میں لیڈز بننے کی خصوصیات موجود ہوتی ہیں جو صحیح وقت پر سامنے آتی ہیں۔