سبز الائچی کھانوں اور چائے وغیرہ میں کھانے کی خوشبو بڑھانے کے لئے ڈالی جاتی ہے البی اس کے کئی طبی فوائد ہیں۔ یہاں تک کہ اگر آپ اسے صبح نہار منہ بھی کھا لیں تو بھی آپ کو کئی فائدے حاصل ہوسکتے ہیں۔
چھوٹی الائچی کی غذائی اہمیت
چھوٹی الائچی میں گڈ کاربوہائیڈریٹ، چکنائی، ڈائیٹری فائبر، پوٹاشیم، کاپر، میگنیشیم، وٹامن بی٦ کے علاوہ سوڈیم اور زنک بھی پایا جاتا ہے۔
نہار منہ چھوٹی الائچی کھانے کے فائدے
نہار منہ اگر چھوٹی الائچی کا صرف ایک دانہ اچھی طرح چبا کر نگل لیں تو اس سے بار بار بھوک نہیں لگتی جس کی وجہ سے وزن کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔ اس کے علاوہ سونف کے ساتھ اس کا قہوہ بنا کر پیا جائے تو اضافی چربی بھی پگھلنے لگتی ہے۔
نہار منہ الائچی چبا کر کھانے سے دن بھر شدت سے پیاس نہیں لگتی۔ یہ طریقہ سحری میں ضرور اپنانا چاہیے۔
ہیضہ اور پیٹ کی خرابی کی صورت میں الائچی کے دانے نہار منہ کھانا مفید ہے۔ اس کے علاوہ یہ نزلہ، زکان، کھانسی اور دمہ کے مرض میں بھی آرام دیتا ہے۔