1 ہزار میں اتنا کچھ ۔۔ جانیں کراچی میں وہ کون سے 5 مشہور ریسٹورنٹ ہیں جہاں آپ سستے پیسوں میں دوستوں اور گھر والوں کے ساتھ شاندار سحری و افطاری کر سکتے ہیں؟

image

افطاری یا سحری کرنے کے لیے کراچی والے تو نئی نئی جگہیں ڈھونڈتے رہتے ہیں کبھی سحری کی دعوتیں کرتے تو کبھی افطار میں گھر والے کوئی شاندار ریسٹورنٹ جاتے۔ آپ بھی سحر و افطار اچھی جگہ کرسکتے ہیں وہ بھی اپنے بجٹ کے مطابق۔ آج ہم بتا رہے ہیں آپ کو کراچی کی کچھ ایسی جگہیں جہاں گھر بھر کر کم سے کم پیسوں میں اچھا کھانا آپ سحری اور خصوصاً افطار میں کھا سکتے ہیں۔

٭ کراچی فوڈز: کراچی فوڈز ایک سستا اور کم بجٹ والا آپشن ہے جہاں آپ کو 250 پر ہیڈ میں اچھی افطار ڈیلز مل سکتی ہیں تو اب اچھا اور پیٹ بھر کر کھانا کھانے کے لیے آپ بھی یہاں کا رُخ کرسکتے ہیں۔

٭ باجیز کچن: باجیز کچن آئن لائن ایک اچھا آپشن ہے جہاں سے آپ پرہیڈ 170 میں اچھی افطار اور سحڑ کی ڈیلز منگوا سکتے ہیں۔ نہ کہیں جانے کی فجر نہ ٹریفک کا جھنجھٹ،،، گھر بیٹھے ڈیلز انجوائے کریں۔

٭ برنس روڈ فوڈ سٹریٹ: کراچی کی مشہور برنس روڈ کی فوڈ سٹریٹ پاکستان بھر میں مشہور ہے جہاں آپ کو ہر قسم کا مزیدار کھانا سستے پیسوں میں بآسانی دستیاب ہوتا ہے۔ یہاں سڑک پر ہی کُرسیاں لگی ہوئی ہیں جہاں بیٹھ کر روزانہ نہ جانے کتنے لوگ سحر و افطار کا اہتمام کرتے ہیں۔

٭ سٹوڈیو 7 ٹیز بھی ایک اچھی پرائم لوکیشن پر بنا ہوا ہے جس کا افطار بفٹ 1450 روپے میں دستیاب ہے۔ اس جگہ کی چائے بھی ویسے تو بہت مشہور ہے۔

٭ فوڈ سیڈکشن اور فوڈز ان دونوں کا افطار بفٹ 950 پرہیڈ کا ہے تو اب گھر والوں کے ساتھ ڈھیر سارے آئٹمز سستے اور کم بجٹ میں کھائیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US