پہلے ایک دیگچی بھی ختم نہیں ہوتی تھی اور اب سارے مشہور لوگ یہاں آتے ہیں ۔۔ حلیم بیچنے والے شخص کے بیٹے نے ایسا کیا کردیا کہ وہ راتوں رات مشہور ہوگئے؟

image

یہ کہانی ہے بھارتی حیدرآباد کے رہائشی محمد الیاس کی، جس نے اپنا اور اپنے بیوی بچوں کا پیٹ پالنے کیلیئے 3 اپریل 2022 کو "الحمداللّٰہ چکن حلیم" کے نام سے ایک اسٹال لگایا۔ یہ الیاس کی روزی کا واحد ذریعہ تھا، جس سے گھر میں موجود پانچ اور لوگوں کی کفالت کی جاتی۔

الیاس نے اس سے پہلے بھی کئی بار کچھ نہ کچھ کرنے کی کوشش کی تھی، لیکن ہر بار اسے نقصان ہی اٹھانا پڑا۔ اور اس بار بھی حلیم فروخت نہ ہونے کی وجہ سے وہ پریشان تھا، اسے خدشہ تھا کہ کہیں پھر سے کچھ برا نہ ہوجائے کیونکہ اگر ایسا ہوا تو گھر کیسے چلے گا۔

پر اس بار کچھ الگ ہوا، جس نے الیاس کی قسمت ہی بدل دی۔۔ اور یہ خوش قسمتی کچھ اور نہیں بلکہ اسکا اپنا 10 سالہ بیٹا عدنان تھا، جس کی ایک ویڈیو نے ان کے دن پھیر دیئے۔۔

دراصل ایک دن عدنان اپنے والد کے ساتھ دکان پر تھا جہاں اس نے موبائل نکال کر ویڈیو بنانا شروع کی، اسکی سادگی، معصومیت اور بھولا پن اسکی ویڈیو میں صاف ظاہر ہورہا تھا۔

ویڈیو میں عدنان لوگوں کو متوجہ کرتے ہوئے کہتا ہے، "دوستوں! یہ ہے میرے پپّا کی حلیم" اسکے بعد وہ پورا اسٹال دکھاتے ہوئے بتاتا ہے کہ وہاں کیا کیا چیزیں ہیں۔

عدنان کی یہ ویڈیو راتوں رات وائرل ہوگئی، اور اسکی اس معصومانہ کوشش نے لوگوں کے دل جیت لیئے، اور دیکھتے ہی دیکھتے وہاں لوگوں کا رش لگنا شروع ہوگیا۔ اور صرف عام عوام ہی نہیں بلکہ سوشل ویلوگر، یوٹیوبر اور بہت سے مشہور شخصیات نے "پپّا کی حلیم" کا رخ کیا۔ جن میں ثانیہ مرزا کی بہن انعم مرزا، کرکٹر اظہر الدین کے بیٹے اور بھی بہت سے جانے مانے لوگ شامل ہیں۔

الیاس بتاتا ہے کہ اب اسکی حلیم کی روزانہ 500 پلیٹیں فروخت ہوجاتی ہیں اور ایک پلیٹ کی قیمت 100 روپے ہے۔ اسکے علاوہ عدنان نے لوگوں کا شکریہ بھی ادا کیا جنہوں نے اسکی ویڈیو وائرل کی۔

ایک جرنلسٹ نے جب عدنان سے پوچھا کہ وہ بڑے ہوکر کیا بنے گا تو اس نے جواب دیا، "پرائم منسٹر"


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US