“تم نے کہا تھا کہ مجھ سے ملنے آتے جاتے رہا کرو گے“ (بائی نے شکایتی لہجے میں کہا)
“میں نے آپ سے کہا تھا اور میں پچھلے مہینے بھی آیا تھا آپ سے ملنے اور آج دوبارہ آیا ہوں۔ آج آپ کو موبائل دوں گا اس میں آپ روزانہ میرے شو دیکھنا“ (وسیم بادامی نے پیار سے بائی کو جواب دیا)
چند دن پہلے سوشل میڈیا پر مشہور اینکر وسیم بادامی کی ایک ویڈیو بہت وائرل ہوئی جس میں ان کی ملاقات اچانک اپنی بچپن کی پڑوسن آنٹی سے ہوجاتی ہے۔ وسیم انھیں پیار سے بائی کہتے ہیں اور وہ بھی وسیم بادامی کو پہچان لیتی ہیں اور ان سے دوبارہ اولڈ ایج ہوم آنے کا وعدہ لیتی ہیں کیوں کہ اب وہ وہیں رہتی ہیں۔
چند دن پہلے وسیم بادامی، بائی سے ملنے اپنی والدہ اور بیٹوں کے ساتھ دوبارہ اولڈ ایج ہوم جاتے ہیں۔ وسیم کہتے ہیں کہ “آج بائی کی سالگرہ ہے اور ہم انھیں سرپرائز دینے جارہے ہیں“
وسیم بادامی مزیدار سا چاکلیٹ کیک لے کر جاتے ہیں اور بائی اور اپنی والدہ کے ساتھ کیک کاٹتے ہیں اور سب میں تقسیم بھی کرتے ہیں۔ ساتھ ساتھ وہ بائی سے باتیں بھی کرتے ہیں اور وہ محبت سے وسیم بادامی کو گلے لگا لیتی ہیں۔
واضح رہے کہ وسیم بادامی کی بائی سے ملاقات 15 برس بعد ہوئی تھی۔ وسیم بادامی نے اس حوالے سے اپنے پچھلے وی لاگ میں بتایا کہ بچپن میں جب ان کی امی ڈانٹا کرتی تھیں تو وہ بائی کے پاس چلے جاتے تھے اور وہ ان کا بہت خیال رکھتی تھیں۔