ہم جب پارلر میں بال کٹواتے ہیں وہ بظاہر تو جمع کر کے کچرے میں ڈال دیے جاتے ہیں لیکن یہ وہی بال ہیں جن کو اصلی بالوں کی وگ بنانے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے اور پھر ان کی قمت 25 ہزار سے کئی لاکھ تک جا پہنچتی ہے۔ شہر میں ایسے کئی بڑے پارلر ہیں جہاں بالوں کی لمبائی، ساخت اور ہئیر کٹ کے حساب سے بہت مہنگی وگز ملتی ہیں۔
اوپر دی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح بالوں کو جمع کر کے ایک بورے کی صورت میں لایا جاتا ہے اور پھر ان کو الگ الگ کر کے پہلے مختلف کیمیکلز اور اسپرے کے ذریعے صفائی کی جاتی ہے۔
بڑے سے کنگھے پر رکھ کر بالوں کو سلجھایا جاتا ہے۔ بال بنیادی بطور پر نائٹروجن سے بنے ہوتے ہیں اس وجہ سے یہ ٹوٹتے نہیں۔ بالوں کو سلجھانے کے بعد ان کو ایک لمبائی میں کاٹ کر پونی بنا لی جاتی ہے۔ وگز بنانے والے پارلر یا کارخانے ان بالوں کو خرید کر مزید پروسیس سے گزارتے ہیں۔
پارلر والے ان تیار شدہ بالوں کو جدید رنگ کر کے اور ہئیر اسٹائلنگ کر کے مہنگے داموں بیچتے ہیں۔ یہ بال چونکہ اصلی ہوتے ہیں اس لئے ان کی ڈیمانڈ بھی زیادہ ہوتی ہے۔