والد کی شہادت کے بعد بہو گھر آگئی۔۔ شہید لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی کے بیٹے کی شادی، بہو کا تعلق کس گھرانے سے ہے؟

image

پاکستان آرمی کے شہید لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی کے بیٹے کی تصاویر نے سوشل میڈیا پر سب کی توجہ حاصل کر لی ہے جو کہ اپنی دلہن کے ہمراہ موجود تھے۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

بلوچستان میں سیلاب متاثرین کی مدد کرنے کے لیے خود اپنی جان خطرے میں ڈالنے والے فوجی افسر سرفراز علی اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہو گئے تھے، جس کے بعد سے صارفین اور پاکستانی قوم انہیں آج تک یاد کرتی ہے۔

ان کے چہرے کی مسکراہٹ آج بھی سوشل میڈیا پر سب کی توجہ حاصل کرتی ہے اور ان کا ملنسار اور خؤش اخلاق رویہ لوگوں کو انہیں بھولنے نہیں دیتا ہے۔

لیکن حال ہی میں شہید کے بیٹے کی شادی ہوئی ہے، والد کی شہادت کے بعد لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی کے بیٹے کی شادی ہوئی تھی جن کی تصاویر نے سب کی توجہ حاصل کر لی ہے۔

عروسی لباس پہنے دلہن اور فوجی یونیفارم پہنے دلہے کو دیکھ کر سب حیران رہ گئے تھے تاہم اُس وقت سب کی دلچسپی میں مزید اضافہ ہو گیا جب یہ معلوم ہوا کہ بیٹے احمد سرفراز بھی پاکستان آرمی میں بطور کیپٹن اپنی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔

دوسری جانب کیپٹن احمد سرفراز کی اہلیہ اور شہید کی بہو سے متعلق زیادہ تر معلومات تو موجود نہیں ہیں تاہم ان کے انداز اور ان کی شخصیت سے یہ ضرور معلوم ہو رہا ہے، کہ شہید کی بہو اور کیپٹن احمد سرفراز کی اہلیہ ایمان کا تعلق پاکستان کے پڑھے لکھے اور باوقار گھرانے سے ضرور ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US