ویسے تو ان دنوں بھارت میں اداکار کافی مقبول ہیں، لیکن ایسی شخصیت بھی کافی مقبول ہو رہی ہیں، جنہیں پاکستانی بھی بے انتہا پسند کرتے ہیں۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو نووجوت سنگھ سدھو کے بارے میں بتائیں گے۔
مشہور سابق کھلاڑی اور اب سیاستدان نووجود سنگھ سدھو کا شمار ان چند مشہور شخصیات میں ہوتا ہے جو کہ پاکستانیوں کو بے حد پسند کرتے ہیں، جبکہ پاکستانی بھی انہیں خوب پیار کرتے ہیں۔
لیکن ان دنوں نووجوت سنگھ سدھو شدید مشکلات کا شکار ہیں، ایک طرف تو وہ ایک پرانے کیس میں 1 سال جیل کی سزا کاٹ رہے ہیں تو دوسری جانب ان کی اہلیہ میں کینسر کی تشخیص ہوئی ہے، جس نے پنجاب کے شیر کو بھی افسردہ کر دیا ہے۔
ہر لمحہ چہرے پر مسکراہٹ بکھیرے رکھنے والے نووجوت سنگھ سدھو اب صرف اہلیہ کا ہی سوچ کر تکلیف میں نہیں آ جاتے بلکہ بیٹی کے لیے بھی پریشان ہیں، کیونکہ وہ اکیلی والدہ کو سنبھال رہی ہے۔
کپل شرما شو سے سب کی توجہ حاصل کرنے والے نووجوت سنگھ سدھو نے اس وقت بھی سب کو حیران کیا تھا جب کہ انہوں نے نعرہ تکبیر اللہ اکبر بلند کیا تھا، واضح رہے اللہ اکبر کا مطلب ہے اللہ بہت بڑا ہے۔ ان کی ویڈیو سب کی دلچسپی حاصل کر رہی ہے جس میں وہ نعرہ تکبیر بلند کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔
دوسری جانب نووجوت سنگھ پاکستانیوں سے بھی اپنی محبت کا اظہار کھل کر کر چکے ہیں، کرتارپور راہداری کھولنے کی تقریب کے موقع پر بھی سابق آرمی چیف سے نووجوت سنگھ سدھو کا اظہار تشکر سب کی توجہ خوب سمیٹ رہا تھا، جبکہ سابق وزیر اعظم عمران خان سے ان کا دوستانہ اور مخلصانہ رویہ اور خظاب بھارتی انتہا پسندوں کو شدید ناگوارہ گزرا تھا۔