ہندو جنونیوں نے 110 سال پرانے مدرسے کو آگ لگا دی

image

پٹنہ: بھارتی ریاست بہار میں انتہا پسند ہندوؤں نے 110 سال پرانے مدرسے کو آگ لگا دی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بہار کے علاقہ پٹنہ میں ہندوتوا کے جنونیوں نے 110 سال پرانے مدرسے عزیزیہ پر دھاوا بول دیا اور نہ صرف مدرسے بلکہ اس سے منسلک لائبریری کو بھی آگ لگا دی۔

مدرسے پر حملہ آور جے شری رام کے نعرے لگا رہے تھے انہوں نے مدرسے میں گھس کر توڑ پھوڑ کی اور جاتے ہوئے پیٹرول بم بھی پھینکے جس سے مدرسے اور لائبریری کو آگ لگ گئی۔

ہندو جنونیوں کی دہشتگردی پر مسلمانوں میں غم و غصہ پایا جاتا ہے جبکہ 110 سال پرانے مدرسے کو تاریخی اہمیت بھی حاصل تھی۔

مدرسے کے مہتمم کی درخواست پر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا تاہم کو گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US